gads

Monday 26 August 2013

کانچ کی چوڑی جیسی لڑکی..

کتنی سادہ،
کتنی پیاری،
کانچ کی چوڑی جیسی لڑکی..
جانے کیا کچھ سوچ رہی تھی..

میں بھی اس کے پاس ہی بیٹھا..
اس کو غور سے دیکھ رہا تھا..

کیا قصہ ہے؟
میں نے پوچھا..

اس کی آنکھیں بھیگ گئیں..
دھیمی سی آواز میں بولی...
دیکھو....!!
چوڑی ٹوٹ گئی...

No comments:

Post a Comment