gads

Saturday 22 March 2014

چلو اک اور دنیا میں
تمہارے ساتھ چلتے ہیں
جہاں حالات کچھ بھی ہوں
مگر ہم ساتھ رہتے ہوں
جہاں موسم کوئی بھی ہو
جدائی کا نہ ہو لیکن
جہاں پر چاند بھی تم ہو
جہاں سورج ہوا اور
خوشبوؤں کا رنگ تم سے ہو
جہاں پر دل دھڑکنے کا
ہر اک احساس تم سے ہو
جہاں پر میرے جینے کی
ساری آس تم سے ہو
.
چلو اک اور دنیا میں

No comments:

Post a Comment